تعلیمی اداروں سے منشیات کے ناسور کاخاتمہ اولین ترجیح ہے ، ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید

جمعرات 25 اپریل 2024 11:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری)نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں سے منشیات کے ناسور کاخاتمہ اولین ترجیح ہے ، مستقبل کے معماروں کو نشہ کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری)نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزارت تعلیم اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسئلے سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر مہم کے آغاز پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق کیا گیا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تمباکو پالیسی 2021 کے موثر نفاذ کیلئے سفارشات پر غورکیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی اے این ایف نے مہم کی کامیابی کیلئے تمام اداروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :