سیالکوٹ میں کتب میلے کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 11:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) کلیکٹر کسٹمز آف سمبڑیال سیالکوٹ صائمہ آفتاب کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں 26 سے 30 اپریل 2024تک کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کتب میلہ ڈی پی او روڈ نزد ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں دن 11 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گا۔ کتب میلے میں اہل علم وادب کے ذوق مطالعہ کو بھی مدنظر رکھا جائے گا ۔کلیکٹر کسٹمز کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ اہل ذوق افراد کتب میلہ میں شرکت کرکے اس ادبی سرگرمی کو کامیاب بنائیں۔