برطانوی کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپرکا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

جمعرات 25 اپریل 2024 12:10

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایتھناسیوس کوکیناکس کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں 22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایتھناسیوس کوکیناکس کو 3-6 ،6-3اور 5-7سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہربرٹ ہرکاز سے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :