پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،گراں فروشی وکم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد دکاندار گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 13:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاورنےکوہاٹ روڈ پر گرانفروشوں اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرپشاورکےدفتر سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ کاروائی شہریوں کی شکایت پر کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ شہری گرانفروشی اور دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی کی صورت ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔