جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں پیش نہ ہونے پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو 29اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ، ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔