محکمہ زراعت، آئی سی ٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح

جمعرات 25 اپریل 2024 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی نے آئی سی ٹی کی جانب سے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔ محکمہ زراعت کی طرف سے ترلائی سینٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقے کے کسانوں نے شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل (آئی سی ٹی) نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے محکمے کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کہ کسانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ موسمی اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر ایگریکلچر سے شمشی توانائی اور کچن گارڈیننگ کے منصوبوں پر فوری عمل در آمد کرنے کا کہا،آئندہ دو دنوں میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں میں پانچ ہزار سے زائد پودے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔