ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش

جمعرات 25 اپریل 2024 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کے ضمن میں درخواستوں کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کے لئے قانون وضع کرنے کا بل تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔