جس وزارت سے متعلق بزنس ایوان میں چل رہا ہو اس کے سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کے مساوی آفیسر کی موجودگی ضروری ہے، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ جس وزارت سے متعلقہ بزنس ایوان میں کیا جا رہا ہو اس کے سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کے مساوی آفیسر کی موجودگی ضروری ہے ورنہ اجلاس روک دیا جائے گا، حکومت کو بھی یہ پیغام پہنچا دیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ تین وزارتوں سے متعلقہ آفیسران گیلری میں موجود ہیں۔

چیئر سے بارہا یہ رولنگ بھی دی گئی ہے کہ آفیسران میں سیکرٹری صاحبان یا ایڈیشنل سیکرٹری موجود ہونا چاہئے جب ان کا بزنس چل رہا ہو۔ قومی اسمبلی میں رولنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ جب ایوان سے کسی نے آگاہ کیا کہ کوئی آفیسر موجود نہیں ہے تو ہم ہائوس کی کارروائی روک دینگے اور ہائوس اس پر متفق ہے تو ہم اس کی پابندی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :