لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 206 ویں روز 7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 206 ویں روز162 نادہندگان سے7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 15 نادہندگان سے0.68 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی64 نادہندگان سے4.00 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 31 نادہندگان سے 1.10ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل کی زیر نگرانی7نادہندگان سے0.07ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے 0.24ملین،سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی9 نادہندگان سے0.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 12 نادہندگان سے0.29 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی13 نادہندگان سے0.48 ملین کی ریکوری کی گئی۔

206 روز سے جاری مہم کے دوران 100694 ڈیفالٹرز سے2 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 14633 نادہندگان سے 427.09 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13073 نادہندگان سے 679.78 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11290 نا دہندگان سے382.70 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5920 نادہندگان سے 159.55 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8713 نادہندگان سے 233.45 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11760 نادہندگان سے 424.93 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16089 نادہندگان سے 187.46 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19216 نا دہندگان سے 398.29 ملین کی ریکوری کی گئی۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے،ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :