سوات، سمبٹ میں گھر میں سلنڈر لیکج کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 19:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں گھر کے اندر سلنڈر لیکج کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیوترجمان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں گھر کے اندر سلنڈر لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس پر فائر فائٹرز اور فائر وہیکل فوری طوپرپہنچ گئے اورپیشہ ورانہ طریقے سے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :