ةملیریا ورلڈ ڈے کی مناسبت سے بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال کے زیراہتمام واک وسمینار کاانعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 20:25

vدکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ملیریا ورلڈ ڈے کی مناسبت سے بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال کے زیراہتمام واک وسمینار کاانعقاد ملیریا خطرناک جان لیوا بیماری ہیعوام میں شعورآگاہی ضروری ہے بی آر ایس پی مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کررہی ہے عوام استعفادہ حاصل کریں لوگوں کو آگاہی دینے میں تمام مکتبہ فکرکیلوگوں نے کرداراداکرناہوگا سمینار سے سعداللہ جوگیزئی ایم ایس ڈاکٹر جوہرخان شادوزئی راز محمدناصر حاجی دلبرناصر ودیگر مقررین کاسیمینار سے خطاب تفصیلات کیمطابق ملیریاورلڈ ڈے کیمناسبت سے بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال کیزیراہتمام سول ہسپتال سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتیہوئے بی آر ایس پی آفس پہنچی اور بی آر ایس پی آفس میں سیمینار کاانعقاد کیاگیا واک اور سیمینار میں تفصیلات کیمطابق ملیریاورلڈ ڈے کیمناسبت سے بی آر ایس پی اور انڈس ہسپتال کیزیراہتمام سول ہسپتال سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتیہوئے بی آر ایس پی آفس پہنچی ریلی اورسیمینار میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بی آر ایس پی سعداللہ خان جوگیزئی ایم ایس ڈاکٹر جوہرخان شادوزئی اے ڈی اہس ایم راز محمد ناصر چئیرمین حاجی دلبر ناصر انڈس مانیٹرنگ آفیسر آمین اللہ لاجسٹکآفیسر اکبرداد ڈی ایم یو ملیریا ولی محمدترین ایل ایس او صدرکیجنرل سیکرٹری جمعہ خان ناصر ایم ٹی عبدالخالق نیشرکت کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرجوہرخان شادوزئی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بی آر ایس پی سعد اللہ جوگیزئی اے ڈی ایس ایم راز محمدناصر چئیرمین حاجی دلبر ناصر جمعہ خان ناصر نے خطاب کرتیہوئے کہاکہ ملیریا ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے عوام میں عدم شعور وآگاہی نہ ہونے اور ملیریا کو سنجیدگی سے نہ لینے کے باعث دنیا میں لاکھوں لوگ موت کیمنہ چڑھ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملیریا صاف پانی پر مچھرکیبیٹنے اورمادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے اس سلسلے میں بی آر ایس پی 3سالوں سے ملیریا کنٹرول کرنے پر کام کررہی ہے ملیریا کے مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کیلئے سینٹر قائم کئے گئے ہیں مگر عوام میں شعور نہ ہونے اور عدم دلچسپی کیوجہ سے ملیریا کیپازیٹیو کیسز میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے جوکہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ اب بھی عوام بی آر ایس پی سینٹرز میں مفت ٹیسٹ کرکے ملیریا کی تشخیص کریں اور پازیٹیو رپورٹ آنے پر مفت علاج کرائیں ملیریا سے بچاوّ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :