ٴْکے ایف ڈبلیو ڈوپلیمنٹ بینک جرمنی کے چار رکنی وفد نے آج واسا فیصل آباد ہیڈ آفس کا دورہ

Kکے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی واسا فیصل آباد کے ساتھ تحفظ ماحولیات اور واٹر سیکٹر میں باہمی اشتراک کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتا ہے،قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر واسا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:25

ً فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) کے ایف ڈبلیو ڈوپلیمنٹ بینک جرمنی کے چار رکنی وفد نے آج واسا فیصل آباد ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور قائمقام مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی جس میں انہوں نے واسا فیصل آباد کے ساتھ انوائرمنٹ اور واٹر سیکٹر کے منصوبوں میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر واسانے کہاکہ کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی واسا فیصل آباد کے ساتھ تحفظ ماحولیات اور واٹر سیکٹر میں باہمی اشتراک کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتا ہے جس پر واسا انتظامیہ کے ایف ڈبلیو بنک کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے اور پہلے ہی متعدد فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے پورٹ فولیو پر بھی انوائرمنٹ اور واٹر سیکٹر کے پراجیکٹ موجود ہے جبکہ واسا بھی فیصل آباد کے شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول اور صاف پینے کے فراہمی کے لئے متعدد پراجیکٹس پر کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ بینک کے وفد نے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام فرانچ پراجیکٹ فیز ون کے پلانٹ، او ایچ آرز، ڈسپوزل اسٹیشن کے وزٹ بھی کررہے ہیں تاکہ واسا کی کیپسٹی کا تجزیہ کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک جرمنی کے ساتھ پراجیکٹ کے حوالے سے امورکو جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :