ّریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے غیر قانونی/ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی بھاری مقدار تلف کر دی

جمعرات 25 اپریل 2024 20:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء)ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے غیر قانونی، سمگل شدہ، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی بھاری مقدار تلف کر دی جس کی مالیت تقریباً 194 ملین روپے ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے جمعرات کے روز چک بیلی خان روڈ پر غیر قانونی، سمگل شدہ، جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے 2585 پیکرایٹس کو تلف کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی۔

(جاری ہے)

جس میں چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی تہمینہ عامر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندوں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر شرکائ کو غیر قانونی تمباکو اور اس کی مصنوعات کو قانون کے تحت ضبط کرنے سے لے کر حتمی طور پر تلف کرنے کے مراحل کے بارے میں بتایا گیا۔ تمام معزز مہمانوں نے مشترکہ طور پر غیرقانونی سگریٹس کو نذر آتش کرکے تلف کیا۔