wانٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بھی سوالیہ پیپر آئوٹ ہونا شروع

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

Eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے امتحانی مراکز سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بعد اب انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بھی سوالیہ پیپر آئوٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ کی جانب نقل اور بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باوجود پیپر شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ہی وٹس اپ پر پیپر آئوٹ کیا جا رہا ہے جس سے لاہوت تعلیمی بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :