صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کی مائنر سرجری اور طبعیت کی ناسازی، بونیر میں کل ہونے والا احتجاجی مظاہرہ ملتوی کردیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کی مائنر سرجری اور طبعیت کی ناسازی، بونیر میں کل ہونے والا احتجاجی مظاہرہ ملتوی کردیا گیا سرجری کے باعث صوبائی صدر ایمل ولی خان آج سینیٹ کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے صوبائی صدر ایمل ولی خان آج کے اجلاس میں بھی طبعیت کی ناسازی کے باعث شریک نہیں ہوں گے ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق صوبائی صدر ایمل ولی خان کچھ دن مکمل بیڈ ریسٹ پر ہوں گے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی سرجری کے باعث بونیر میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ ملتوی کردیا گیا ہے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی صحتیابی کے بعد احتجاجی مظاہرے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گاتمام ذمہ داران اورکارکنان کو ہدایات دی جاتی ہے کہ عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں، صحت یابی کے بعد مشاورت سے بونیر احتجاج مظاہرے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :