ملیریا کے عالمی دن کے موقع پرمستونگ میں ملیریا بچاؤ کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی

جمعرات 25 اپریل 2024 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ضلع مستونگ میں ملیریا بچاؤ کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی، ڈی، ایس،ایم پی، پی، ایچ، آئی ریاض احمد مینگل، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی،آر، ایس، پی علی محمد بنگلزئی،ودیگر نے شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔

ایچ او مستونگ ًاکٹر عبدالرشید محمد شہی نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں ملیریا کی بیماری کی آگاہی پھیلانا ہے، ملیریا ایک خطرناک اور مہلک خون کو متاثر کرنے والا مرض ہے جو کہ ایک پیراسائیٹ سے متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، اگر کوئی متاثرہ مچھر انسان کو کاٹ لے تو یہ بیماری انسان میں منتقل ہو جاتی ہے، یہ بیماری بہت ہی جلد پھیلنے کی وجہ سے کافی خطرناک ہو سکتی ہے اس مہلک بیماری کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

(جاری ہے)

ملیریا صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں اس کی روک تھام اور علاج کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا انتہائی اہم ضرورت ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے لیے سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں، جسم کو مکمل طور پر ڈھانپیں، اور کیڑے مار ادویات کا استعمال کریں۔ اگر آپ کو ملیریا کی علامات جیسے بخار، سردی لگنا، اور جسم میں درد کا شبہ ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور طبی امداد حاصل کریں۔آئیے ہمراہ ساتھ دیں۔ ملیریا کو ختم کرنے اور سب کے لیے ایک صحت مند، ملیریا سے پاک دنیا بنانے کے لیے ہم مل کر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :