پوری دنیا میں حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منانے کے لئے سیمینار کا انعقاد

بچوں کو وقت پر ویکسینیشن کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پوری دنیا میں حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ 24 سے 30 اپریل تک منایا جاتا ہے (ورلڈ ایمیونائزیشن ویک)اس سلسلے میں ضلع سانگھڑ میں بھی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وقت پر ویکسینیشن کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور بہتر مستقبل فراہم کرسکیں ہمیں چاہیے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں ویکسین کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں معلومات فراہم کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنا کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ معلومات عوام تک پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ لوگ اپنے بچوں کو وقت پر ویکسینیشن کرائیں اور انہیں موذی امراض سے محفوظ بنائیں.اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر امجد اعظم سریوال، ڈاکٹر مرتضی سیال، ای پی آئی کے انچارج ڈاکٹر فاروق، سول سرجن ڈاکٹر شبیر چھینہ، ڈاکٹر حنا شبیر انچارج لیڈی ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹر دیدار خاصخیلی این اسٹاپ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار کے بعد ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے سول ہسپتال سانگھڑ میں ربن کاٹ کر امیونائزیشن ویک(قوت مدافعت)کا افتتاح کیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سانگھڑ کی آفس سے سول ہسپتال کے مین گیٹ تک آگاہی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :