کوئٹہ شہرمیں تندوروں کے خلاف کاروائیاں جاری،خلاف ورزی کرنے پر 7 تندور سیل،26 دتندوروالوں پرجرمانے،9 تندوروالےگرفتارجبکہ34 دکاندارمتنبہ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں پر تندوروں کے خلاف کاروائیاں جاری۔اس دوران ضلعی انتظامیہ نے مختلف جگہوں پر 115 تندوروں کا دورہ کیا تندوروں میں قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے پر 7 تندور سیل کردیئے ۔ 26 دتندور والوں کو جرمانے کیے 9 تندور والوں کو گرفتار جبکہ 34 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر کچلاک محمد سلطان ناصر صاحب کی زیر نگرانی تندور مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی۔روٹی کی سرکاری قیمت 300 گرام کی قیمت 40 روپے مقرر کی گئی ۔ مہنگی روٹی بیچنے والے کئی تندور مالکان گرفتاراور جرمانے کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) حافظ محمد طارق نے سریاب روڈ سریاب مل قمبرانی روڈ ہر تندوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے متعدد تندوروں کو جرمانے اور سخت وارننگ جاری کی ۔

(جاری ہے)

ندیم اکرم نے سریاب روڈ پر تندوروں کے خلاف کارروائی کی ۔مجسٹریٹ سیف اللہ نے عالمو چوک پر تندوروں کے خلاف کاروائی کی۔ مجسٹریٹ خادم حسین نے قمبرانی روڈ پر تندوروں کے خلاف کاروائی کی۔ مجسٹریٹ اکرم حریفال نے پرسن روڈ قندہاری بازار میں تندورو کے خلاف کاروائی کی مجسٹریٹ مطیع اللہ نے خیزی چوک اور سمنگلی میں تندوروں کے خلاف کاروائی کی۔

متعلقہ عنوان :