متحدہ عرب امارات کے لیے 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ

جمعہ 26 اپریل 2024 09:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ کسی بھی ایئرلائنز کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہےاور ۔الامارات الیوم کے مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ کی رپورٹ میں اماراتی ویزہ حاصل کرنے کے طریقے کے حوالے سے بتایا کہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ امارات کسی بھی ایئرلائنز کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہےاور اس کی فیس ایئرلائن کے دفتر میں ہی وصول کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

امارات کی قومی ایئرلائنزکے ذریعے ہی ٹرانزٹ ویزا کی درخواست سمارٹ چینلز فار ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ (ای چینل)، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی یا سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امارات کی کسی ایئرلائن سے امارات کے کسی شہر سے بذریعہ اپنے مقام تک جارہے ہیں اور آپ کا امارات میں 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ہے تو اس مدت کے اندر آپ کو امارات چھوڑ دینا ہوتا ہے۔ویزا حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ یا سفری شناختی دستاویز کی میعاد امارات میں داخل ہونے سے پہلے ماہ سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ سفید بیک گراؤنڈ والی تصویر، ٹکٹ اور اپنے اگلی منزل کا ویزہ ہونا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :