عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا

جمعہ 26 اپریل 2024 12:58

عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے سب کو انفالو کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر و ویڈیوز یہاں شیئر کرتے تھے تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تمام مواد ڈیلیٹ کردیا۔اسی کے ساتھ انہوں نے سب کو سوشل میڈیا ایپ سے انفالو بھی کردیا ہے جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :