چینی خلائی جہاز کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل

شین زو-18 کا 3 رکنی عملہ 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رہے گا،پروجیکٹ آفس

جمعہ 26 اپریل 2024 13:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) چین کا شینزو-18 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چائنا ہیومن اسپیس فلائٹ پروجیکٹ آفس کے مطابق شین زو-18 نامی انسان بردار خلائی جہاز کا عملہ تین افراد پر مشتمل ہے۔یہ افراد چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رہیں گے، اس دوران دو یا تین بار غیر ملکی سرگرمیوں میں مشغول رہیں گے اور اکتوبر کے آخر میں زمین پر واپس آئیں گے۔یاد رہے کہ شینزو 17مشن کا عملہ 30 اپریل کو واپس زمین پر پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :