حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات ختم کرکے مکمل معائنہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 27 اپریل 2024 10:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان نے کہا ہے کہ حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات ختم کرکے مکمل معائنہ کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پری مون سون اور فلڈ انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بارشوں میں ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔انہوں نے سیلابی سیزن سے قبل ریسکیو ،پی ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کو مشینری اور سٹاک چیکنگ کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ سیلابی موسم میں سے قبل ادویات،ویکسین،ٹینٹ سمیت اشیاءضروریہ کا سٹاک مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث واسا کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :