فرانس ، فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں بڑھانے پر غور

ہفتہ 27 اپریل 2024 11:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) فرانس نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔اردو نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اُردن کے شاہ عبداللہ دوم سے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے بارے میں حالیہ اسرائیلی اعلانات کی مذمت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمانوئل میکرون اور شاہ عبداللہ دوم نے ’غزہ میں تباہ کن انسانی صورت حال‘ پر بھی بات چیت کی اور ’رفح پر اسرائیلی حملے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا، جہاں 15 لاکھ سے زیادہ افراد پناہ کی تلاش میں ہیں انہو ں نے رفح میں آپریشن کی مخالفت کے عزم کا بھی اعادہ بھی کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ فوری امداد کی بڑے پیمانے پر فراہمی کی اجازت اور شہری آبادی کو تحفظ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :