معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:02

معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء)پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق عاصم اظہر نے اپنے کیرئیر کی ایک دہائی مکمل کرنے کے بعد ایک نیا سفر اپنے ڈیبیو البم بے مطلب کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔گلوکار نے بتایاکہ ان کا نیا البم بے مطلب یکم مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی البم کا اعلان کیا تو مداحوں نے گلوکار سے انسٹاگرام کی سابقہ تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ معلوم کی جس پر انہوں نے بتایاکہ یہ ڈیبیو البم آپ سب کے ساتھ میری زندگی اور کیرئیر میں نئے سفر کا آغاز کرنے جارہا ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اس نئے سفر کا آغاز بے مطلب ہوکر کریں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنا بروڈکاسٹ چینل شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا اور انسٹااسٹوی میں لکھاکہ کیا اپنا بروڈکاسٹ چینل بھی شروع کریں عاصم اظہر نے اس نئے سفر کے دوران اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی کو اپنا سپورٹ سسٹم قرار دیا۔