چین،رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) چین کے ایک رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے مقامی فائر ریسکیو ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نانچانگ میں ہفتہ کی صبح آگ لگنے سے3 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :