نوشہرہ ورکاں مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب

اتوار 28 اپریل 2024 13:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر دفتر گوجرانوالہ کے سال 2023-24 میں محکمانہ فرائض مدت ملازمت پورے ہونے پر ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں سرکٹ ہائوس گوجرانوالہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر آمین وٹو تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مطاہر آمین وٹو نے ریٹائرڈ افسران و ملازمین ( سب رجسٹرار صدر چوہدری اکرم گجر، جنرل اسسٹنٹ ریونیو، تحصیلدار سٹی سیف اللہ ڈھلوں، ڈسٹرکٹ ناظر و سپرنٹینڈنٹ شیخ عبدالجبار، رانا غلام فرید، ایچ وی سی محمد پرویز، ارشاد اللہ خاں، اعظم آسی اسسٹنٹ، محمد اکرم سنیئر کلرک، اور محمد آصف چیمہ سنیئر کلرک میں شیلڈز، تحائف تقسیم کئے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرز( میاں توصیف حسن، محمد نوید حیدر، خرم مختار بھنگو) سمیت ڈپٹی کمشنر دفتر کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :