ضلع کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 4کونکال لیاگیا

اتوار 28 اپریل 2024 22:20

ضلع کرم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زنی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق اور چارکونکال لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے مطابق وسطی کرم کے علاقے علی شیرزئی میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ کوئلے کی کان اچانک گر گئی جس میں متعدد مزدور مٹی تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری جائے وقوعہ پہنچ گئے اور کارروائی کرتے ہوئے چار مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا اور زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ جہان بادشاہ کو مردہ حالت میں مٹی سے نکال لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کوئلے کے کان میں مزید ایک مزدور تاحال مٹی تلے دب گیا ہے جس کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہے جان بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق شانگلہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :