سری لنکا میں 2020 کے بعد سے اموات میں اضافہ، پیدائش میں کمی

پیر 29 اپریل 2024 11:46

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سری لنکا میں 2020 کے بعد سے اموات میں اضافہ جبکہ پیدائش میں کمی ہوئی ہے ۔ شنہوا کے مطابوق ملک کے رجسٹرار جنرل کے محکمے کے ایک سینئر اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ 2020 کے بعد سےسری لنکا میں سالانہ شرح پیدائش میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ سالانہ اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر ڈپٹی رجسٹرار جنرل، اٹارنی ایٹ لاء لکشیکا گنی پولا نے کہا کہ 2020 سے پہلے سالانہ پیدائش تقریباً 325,000 تھی، لیکن اب وہ 2023 میں کم ہو کر تقریباً 280,000 رہ گئی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ سالانہ اموات بڑھ کر تقریباً 180,000 ہو گئی ہیں جبکہ 2020 سے پہلے یہ تعداد 140,000 کے لگ بھگ تھی۔اہلکار نے کہا کہ یہ رجحان سری لنکا کی آبادی میں اضافے پر منفی اثر ڈالے گا۔ ■

متعلقہ عنوان :