فلسطینی گروپوں کی بیجنگ میں انٹرا فلسطینی مفاہمت کو فروغ دینے بارے چینی حکام سے ملاقات

منگل 30 اپریل 2024 17:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) فلسطینی گروپوں نے حال ہی میں چین کے دارلحکومت بیجنگ میں انٹرا فلسطینی مفاہمت کو فروغ دینے بارے چینی حکام سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق منگل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ان گروپوں سے باضابطہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین نیشنل لبریشن موومنٹ اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے نمائندے حال ہی میں بیجنگ آئے تھے۔ ترجمان نے یہ بتائے بغیر کہ فریقین کی ملاقات کب ہوئی تھی ،کہا کہ دونوں فریقوں نے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مفاہمت کے حصول کے لیے اپنی سیاسی خواہش کا مکمل اظہار کیا ہے ، انہوں نے بہت سے مخصوص امور پر تبادلہ خیال کیا اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :