والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن

منگل 30 اپریل 2024 21:06

والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ مردوں جیسی سخت کوشی کی عادت انکے والد اداکار و سیاستدان کمل ہاسن نے ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

ایک حالیہ انٹرویو میں جب شروتی ہاسن اور انکے والد کے درمیان مکالمہ ہوا تو کمل ہاسن نے بیٹی شروتی سے سوال کیا کہ انھوں نے مذکورہ بالا عادات کہاں سے سیکھیں تو جواب میں شروتی نے کہا کہ یہ آپکی غلطی ہے، یہ سب کچھ آپ نے سیکھائی ہیں۔

38 سالہ شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ انکے والد نے انکی پرورش کبھی بھی لڑکیوں کے انداز میں نہیں کی بلکہ انھیں لڑکوں کی طرح پالا۔ تو اسی لیے میں کہتی ہوں کہ یہ غلطی میرے والد کی ہے۔ جب چھوٹی تھی تو وہ مجھے کہتے آو کھیلنے چلیں، کبھی کہتے فلاں راک میوزک سنو، اسی طرح والد نے ہمیشہ بڑی سی داڑھی رکھی۔