چین، شینزو 17 خلائی جہاز کی خلا سے تقریباً 31.5 کلو گرام نمونوں کیساتھ واپسی

ان سائنسی تجرباتی نمونوں کا تعلق 23 سائنسی تجرباتی منصوبوں سے ہے، رپورٹ

بدھ 1 مئی 2024 21:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چین کے خلائی اسٹیشن سے خلائی سائنس کے تجرباتی نمونوں کا چھٹا بیچ شینزو 17 خلائی جہاز کے ساتھ کامیابی سے واپس لایا گیا۔ ان سائنسی تجرباتی نمونوں کا تعلق 23 سائنسی تجرباتی منصوبوں سے ہے جن میں 32 قسم کے زندگی سے وابستہ تجرباتی نمونے اور 18 قسم کے مادی نمونے شامل ہیں، جن کا کل وزن تقریباً 31.5 کلو گرام ہے۔

(جاری ہے)

نمونے سب سے پہلے بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے اسپیس ایپلی کیشن انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں منتقل کیے گئے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا اسپیس ایپلیکیشن سینٹر اسے سائنسدانوں تک پہنچائیگا۔سائنس دان امراض کی روک تھام اور متعلقہ ادویات اور ویکسین کی ترقی کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کیلئے واپس لائے گئے حیات نما خلیوں کے نمونوں کا مطالعہ کریں گے۔ مواد کے سائنسی تجرباتی نمونے نئے مواد کی تیاری کیلئے معاونت فراہم کریں گے،اس کے علاوہ توقع ہے چاند کی مٹی کو تقویت دینے والے مواد اور چاند کی مٹی میں موجود وسائل کے استعمال پر تحقیق میں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :