سیکرٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان مطیع اللہ کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی ذیشان نجیب کے ہمراہ صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا دورہ

اتوار 12 مئی 2024 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے سیکرٹری مطیع اللہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II صوابی ذیشان نجیب کے ہمراہ گزشتہ روز صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ کھیل اور دیگر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی رائے بھی دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا پورے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :