سنگاپور کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

پیر 13 مئی 2024 17:26

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے استعفیٰ دے دیا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر تھرمن شانموگرٹنم کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی حکومت بدھ کو مستعفی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

لی سین لونگ نے خط میں کہا کہ انہوں نے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ نائب وزیر اعظم لارنس وونگ کو آئندہ حکومت بنانے کی دعوت دیں۔تھرمن شانموگرٹنم نے لی سین لونگ کا استعفیٰ قبول کر لیا اور کہا کہ وہ لارنس وونگ کو وزیر اعظم مقرر کریں گے اور انہیں نئی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔