ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے ضلع بھر میں نان، چپاتی اور روٹی کے سرکاری نرخ مقرر کردیے

گرام وزن کے نان کا ریٹ بیس روپے ،100 گرام تندوری روٹی کی قیمت 15 روپے اور 60 گرام وزن کی چپاتی کا ریٹ 12روپے مقرر

پیر 13 مئی 2024 20:50

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے ضلع بھر میں نان، چپاتی اور روٹی کے سرکاری نرخ مقرر کردیے،عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے ایک حکمنامے کے تحت125گرام وزن کے نان کا ریٹ بیس روپے ،100 گرام تندوری روٹی کی قیمت پندرہ روپے اور 60 گرام وزن کی چپاتی کا ریٹ 12روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو فوری طور پر نافذ ہوگا ، ضلع بھر کے تمام ہوٹل مالکان و تندور مالکان اس پر عمل کرنے کے پابند ہونگے ، اسسٹنٹ کمشنرز،مختیاکارز اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول کا عملہ وقت بوقت نرخ چیک کریں گے ،جبکہ عوام زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ،ڈپٹی کمشنر ،یا متعلقہ اسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیس کنٹرول کے شکایت درج کراسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :