فیصل آباد،جامعہ زرعیہ کے زیر اہتمام خوبصورت جانوروں کا مقابلہ حسن ووزن31 مئی کو ہوگا

منگل 14 مئی 2024 13:22

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام اینول ایونٹ کے طور پر خوبصورت جانوروں کا مقابلہ حسن 31 مئی بروز جمعہ کونیزہ بازی گراؤنڈ زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔ایونٹ کے آرگنائزر کے مطابق تمام وزنی جانور 30 مئی بروز جمعرات رات 10بجے انتظامیہ کے حوالے کر دیئے جائیں گے جبکہ یکم جون بروز ہفتہ کووزن کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھاری بکرا،خوبصورت و تیار بکرا،خوبصورت و تیار ابلک بکرا،خوبصورت و تیار بکرا مکھی چینا،وزنی چھترا6دانت،وزنی چھترا 4دانت،وزنی چھترا 2دانت،کھیرا چھترا،وزنی چکی دنبہ،ٹیڈی پیور،ٹیڈی کراس،ٹاپرہ ٹیڈا،دودھ والی بکریاں،خوبصورت بکریاں، وزنی اونٹ،خوبصورت تیار اونٹ اور بچھڑا کی کیٹیگریز مقابلے میں شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزنی بکرے کی کیٹیگری میں پہلا انعام 7لاکھ روپے،دوسرا انعام3لاکھ روپے جبکہ تیسرا انعام ڈیڑ ھ لاکھ روپے دیا جائے گا۔

اسی طرح خوبصورت و تیار بکرا کی کیٹیگری میں پہلا انعام 2لاکھ روپے،دوسرا انعام ایک لاکھ روپے جبکہ تیسرا انعام 50ہزار روپے دیا جائے گا۔خوبصورت و تیار ابلک بکرا کیٹیگری میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے، دوسرا انعام 50ہزار روپے جبکہ تیسرے ونر کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔آرگنائزر کے مطابق وزنی چھترا کیٹیگری میں پہلا انعام 2لاکھ روپے،خوبصورت و تیاربکرا مکھی چینا کیٹیگری میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے جبکہ ٹیڈی پیور کیٹیگری میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے،ٹیڈی کراس کیٹیگری میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے،دودھ والی بکریاں کیٹیگری میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے،ہیوی وزنی اونٹ کیٹیگری میں پہلا انعام 2لاکھ روپے،خوبصورت تیار اونٹ کیٹیگری میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے،ہیوی بچھڑا کیٹیگری میں پہلا انعام 2لاکھ روپے دیا جائے گا۔

آرگنائز ر نے واضح کیا کہ درج بالا تمام کیٹیگریز میں پہلا،دوسرا اور تیسرا انعام دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس مالک کا وزنی اونٹ،بھینسا،ترکی دنبہ اور سوڈانی دنبہ خوبصورت اور وزنی ہو گااس کو خصوصی انعام، سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی جائے گی۔ٹیڈوں کے مقابلے میں حصہ لینے والے انتظامیہ کو تصویر و وڈیو بھیج دیں تاکہ انتظامیہ فیصلہ کرے کہ وہ ٹیڈا پیور ہے کہ کراس ہے تاہم اس معاملے میں انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :