100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

منگل 14 مئی 2024 16:07

100اور 1500روپے والے  قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے 100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15مئی بروز بدھ کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

1500روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام30لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 10لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1850روپے کے 1696انعامات اور اسی طرح 100روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات اور 1000روپے کے 1199انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :