میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تھانہ روڈ، سورج گنج بازار اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

منگل 14 مئی 2024 16:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل کے انچارج علی رضا درانی نے عملے کے ہمراہ تھانہ روڈ، سورج گنج بازار اور ملحقہ گلیوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی۔

(جاری ہے)

دوران کارروائی سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا اور مستقل تجاوزات کو ہتھوڑوں کے زریعے مسمار اور ناکارہ بنایا گیا جبکہ ہوٹل مالکان کو تنبیہہ کی گئی کے ٹیبل اور کرسیاں سڑک پر رکھنے سے گریز کریں وگرنہ آئندہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی زیر نگرانی کوئٹہ کے نواکلی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسداد تجاوزات سیل کے انچارج شبیر علیزئی، ضلعی انتظامیہ کے اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے نواکلی پہلے سٹاپ پر قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کو ہٹایا اور دوکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیاکہ دوکانوں کی حدود سے باہر سامان نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :