مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
منگل 14 مئی 2024 20:14
(جاری ہے)
مزید برآں محترمہ روبینہ خالد نے آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ذاتی طور پر بی آئی ایس پی کے فیلڈ دفاتر کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تاکہ اپنی ہدایات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی ہوسکے۔
محترمہ روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لیے بینک اکاؤنٹس کے قیام پر زور دیا، جس سے وہ آزادانہ طور پر اپنے فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں، اس طرح انسانی مداخلت کو ختم کیا جا سکے گا۔مزید برآں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحق خاندانوں کے بچوں کے لییپیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ان کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کیا جاسکے۔ انہوں نے مستحقین کو غربت سے نکالنے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔چیئرپرسن محترمہ روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی انتظامیہ کو خصوصی طور پر غیر شادی شدہ خواتین اور بیو اؤں کو پروگرام میں شمولیت کے حوالے سے پالیسیاں وضع کرنے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ان خواتین کا شمار معاشرے کے سب سے کمزور طبقات میں ہوتا ہے اس اقدام سے ان کی سماجی و اقتصادی بہبود کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد کی طرف سے پروگرام کے بنیادی اقدامات اور نئی پیش رفت پر ایک جامع بریفنگ بھی پیش کی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور کے ہمراہ بی آئی ایس پی کے تمام ڈائریکٹر جنرلز نیاجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
امن امان کی بگڑتی صورتحال پر سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو شرم آنی چاہیے،حلیم عادل شیخ
-
شاہی سید اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
-
کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
-
سندھ ہائی کورٹ کا14سالہ لڑکی سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پروزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم
-
یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان پانچویں جوائنٹ منسٹریل کمیشن میں شرکت کے لئے کویت پہنچ گئے
-
سٹریٹ چلڈرن کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے، رانا مشہود
-
نرسنگ کے شعبہ میں جدید اصلاحات لا رہے ہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب پولیس اور انٹرپول نے خطرناک اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا
-
گرمی کی شدت میں اضافہ جان لیوا ثابت ہونے لگا، حیدر آباد اور جامشورو میں چار افراد چل بسے ، کئی بے ہوش
-
خواجہ سرا کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک سے گرفتار
-
دعا ہے میرٹ پر کیسز کا فیصلہ ہو، یہاں تو اچانک سے 26 سال بعد ایک چھٹی دے دی جاتی ہے، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.