یوکرین کا روس پرمیزائل حملہ ، 13 افراد ہلاک ، 31 زخمی

10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس،درجنوں افرادملبے تلے دب گئے،امدادی کارروائیاں جاری

منگل 14 مئی 2024 21:55

یوکرین کا روس پرمیزائل حملہ ، 13 افراد ہلاک ، 31 زخمی
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) یوکرین کی جانب سے روس کے شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملے میں 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے روس کے شہر پر بیلسٹک میزائل اور آر ایم۔70ویمپائر کے متعدد راکٹس برسائے جن میں سے کچھ ایک رہائشی عمارت پر لگے۔

(جاری ہے)

یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کا روس پر سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔میزائل لگنے کے بعد 10 منزلہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حملے سے قبل سائرن بجنے کی وجہ سے متعدد رہائشی عمارت سے باہر نکل آئے تھے۔اس کے باوجود جب میزائل عمارت کو لگا تو وہاں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 13 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 31 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :