بنگلہ دیش میں فضائیہ کالڑاکا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تباہ

پائلٹس نے جانے بچانے کی کوشش میں پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگادی ،2میں سے ایک پائلٹ جاںبحق ہوگیا

منگل 14 مئی 2024 22:36

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بنگلہ دیش میں فضائیہ کالڑاکا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تباہ ،پائلٹس نے جانے بچانے کی کوشش میں پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگادی ،2میں سے ایک پائلٹ جاںبحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے اسکواڈرن لیڈر عاصم جواد اور ان کے شریک پائلٹ، ونگ کمانڈر سوہان حسن خان نے طیارے کو فضا سے رن وے پر ٹکرا کر اٴْسی تیزی سے دوبارہ فضا میں اٴْڑانے کی کوشش جو ناکام ثابت ہوئی اور طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا زمین پر پہنچنے سے قبل دونوں پائلٹس نے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگادی مگر اور قریبی دریا میں جاگرے واقعے میں 32 سالہ اسکواڈرن لیڈر عاصم جواد اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ جاتے ہیں جب کہ سوہان حسن خان تشویشناک حالت میں اب بھی موت و زیست کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :