ضلع نصیرآباد میں سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی مصروف عمل ہیں

منگل 14 مئی 2024 22:43

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ضلع نصیرآباد میں سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی مصروف عمل ہیں اور ان کی تحصیل انتظامیہ کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کر نے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے تو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی گل نواز نے گزشتہ روز سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور قبضہ کر نے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تعمیراتی عمل کو مسمار کر دیا اور انہیں سختی سے دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیگی اور اگر جس نے بھی ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو اaن کی تعمیر شدہ عمارت کو گرایا جائے گا نقصان کا خود ذمہ دار ھوگا اس لئے نقصانات سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :