رات کو 10 بجے کے بعد کسی سے بات نہیں کرتا، رونالڈو

منگل 14 مئی 2024 20:20

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات کو 10 بجے کے بعد کسی سے بات نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے کسی بھی طرح کے ذہنی تناو سے دور رہنے کے لیے ایک عادت بنائی ہے اور وہ یہ ہے کہ میں رات 10 یا 11 بجے کے بعد بات نہیں کرتا۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے رات کو 10 بجے کے بعد کسی سے فون پر بھی بات نہیں کرتا اور سب کو یہ کہتا ہوں کہ مجھے رات 10 بجے کے بعد فون مت کریں۔