نیشنل کالج آف آرٹس کے زیر اہتمام سرامکس پر مشتمل فن پارے کی نمائش

منگل 14 مئی 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) نیشنل کالج آف آرٹس کے زیر اہتمام سرامکس پر مشتمل فن پارے کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ، ترجمان کے مطابق این سی اے ٹولنٹن بلاک میں نمائش کا انعقاد کیا گیا،نمائش میں سرامکس پر مشتمل فن پارے رکھے گئے۔نمائش کا افتتاح وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیا۔

(جاری ہے)

نمائش میں کالج فیکلٹی اور طلبا کا کام پیش کیا گیا جبکہ کولمبیا سے آئے آرٹسٹ کا کام بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ ٹولینٹن بلاک ملا تو حالت بری تھی، این سی اے ٹیم نے شب و روز محنت سے اسے اصل حالت میں بحال کیا، اب این سی اے ٹولینٹن بلاک میں باقاعدگی سے کلچرل و آرٹ کے ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں اور این سی اے ٹولینٹن بلاک سمر کیمپ کا مرکز رہتا ہے اور یہ نمائش31 مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :