صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کا ڈیرہ مراد جمالی میں محکمہ ایریگیشن کے ریسٹ ہاؤس کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں محکمہ ایریگیشن کے ریسٹ ہاؤس کا دورہ کیا ،قدیمی ریسٹ ہاؤس کو زمین بوس اور اس کے ملبے کو غائب کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور چیف انجینیئر کو تمام معاملے کی باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کرنے کے احکامات دیے ۔اس موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید ،میر علی حسن جاموٹ، خان محمد سیال، ایگزیکٹو انجینئرز ظفر علی، مہر اللہ انصاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ظہیر عمرانی، ایس ڈی اوز محمد سلیم بہرانی عبدالکریم جویا ،حاجی قدیر قریشی ارشاد علی ایریگیشن یونین کے صوبائی صدر علی بخش جمالی بابر خان عمرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ۔