ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فرید ودیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملے کی حاضری چیک کی اور مختلف شعبوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔وارڈز میں داخل مویضوں سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کہ انکی علاج ومعالجے کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ کو اس بات کا احساس ہے کہ ضلع کے تمام شہریوں کو علاج ومعالجے کیلیے موجود تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائے اور انکو صحت کے بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن بنائی جائے، انہوں نے میڈیسن سٹور کا بھی جائزہ لیا۔اور ہدایات جاری کی کہ کوشش کریں کہ کسی مریض کو بھی بازار سے دوائی لینے کی ضرورت نہ پڑے اور عوام کو مفت میڈیسن ملے،ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے زیرِ تعمیر 10 بیڈ آئی ، سی یو سنٹر ،کووڈ کمپوننٹ اور بلڈ بینک کا دورہ بھی کیا،اس موقع پر ٹھیکیدار وکیل ترین نے جناب ڈپٹی کمشنر کو جاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، تاکہ کام بروقت مکمل ہوکر عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :