دکی کے علاقے میں کائلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،5افراد زخمی

منگل 14 مئی 2024 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) دکی کے علاقے میں کائلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے دکی میں کوئلہ کان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانکنوں اور نجی سیکورٹی گارڈزسمیت 5افرادابرار، جان محمد، لیاقت علی ، عقل خان ، جانو ولد راز محمد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔ فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منقل کردیا مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :