بہن کو بچانے کیلئے مگر مچھ کو گھونسا جڑنے والی خاتون کیلئے شاہی اعزاز کا اعلان

31 سالہ جارجیا نے 2 بار مگرمچھ سے مقابلہ کرکے اپنی جڑواں بہن کی جان بچائی،غیرملکی میڈیا

بدھ 15 مئی 2024 12:58

بہن کو بچانے کیلئے مگر مچھ کو گھونسا جڑنے والی خاتون کیلئے شاہی اعزاز ..
میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) میکسیکو سے تعلق رکھنے والی برطانوی خاتون نے اپنی جڑواں بہن کو مگر مچھ کے نوکیلے جبڑوں سے بچانے کا کارنامہ انتہائی بہادری کے ساتھ انجام دیا۔غیرملکی خبرساں ادار کے مطابق اس جرات مندانہ عمل پر انہیں برطانوی شاہی خاندان کے بادشاہ کی جانب سے بہادری کے میڈل کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یہ خوفناک واقعہ جارجیا اور میلیسا لوری نامی جڑواں بہنوں کے ساتھ سال 2021 میں میکسیکو میں پیش آیا۔28 سالہ میلیسا اور جارجیا لوری ایک جھیل میں تیراکی کر رہی تھیں جب انہوں نے مگر مچھ کو اپنے قریب آتے دیکھا جس کے بعد انہوں نے وہاں سے دوڑ لگانے کی کوشش کی۔ مگرمچھ نے میلیسا کو پانی کے اندر گھسیٹ لیا تھا جبکہ جارجیا کنارے پر پہنچ چکی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلیسا پانی کے اندر ڈوب رہی تھیں کہ ان کا چہرہ ان کی بہن جارجیا لوری نے دیکھا اور اپنی بہن کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔میلیسیا کی ٹانگ اور پائوں پر متعدد زخم آئے وہیں مگرمچھ سے مقابلے کے دوران جارجیا ایک ہاتھ سے مگر مچھ کے سر پر مکے برسا رہی تھیں جبکہ ان کا دوسرا ہاتھ زخمی ہوگیا تھا۔31 سالہ جارجیا نے 2 بار مگرمچھ سے مقابلہ کرکے اپنی جڑواں بہن کی جان بچائی۔دونوں بہنیں کافی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دریا کی کشی میں سوار ہو کر اسپتال پہنچیں، جہاں میلیسیا کئی ماہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :