لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 221 ویں روز 5.52 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی

بدھ 15 مئی 2024 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 221 ویں روز 110 نادہندگان سے 5.52ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی18 نادہندگان سے 0.73 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 26 نادہندگان سے 1.01 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 22نادہندگان سے 1.35ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل کی زیر نگرانی4نادہندگان سے 0.34ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی12نادہندگان سے 0.39ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی9 نادہندگان سے 0.58 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 16 نادہندگان سے 0.46 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی3 نادہندگان سے 0.66 ملین کی ریکوری کی گئی۔

221 روز سے جاری مہم کے دوران 102740 ڈیفالٹرز سے 3 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14912 نادہندگان سے 572.46 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13530 نادہندگان سے 916.67 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11608 نا دہندگان سے 538.41 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 6041 نادہندگان سے 196.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 8899 نادہندگان سے 370.39 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11992 نادہندگان سے 541.76 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16334نادہندگان سے 312.35 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19424نا دہندگان سے 519.42 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :