تعلیم، صحت، امن و امان ،کھیلوں کی سرگرمیاں شروع دن سے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں،میناخان آفریدی

بدھ 15 مئی 2024 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت کا جہاں تعلیم، صحت، امن و امان کو برقرار رکھنے، ریونیو بڑھانے اور دیگر شعبوں میں بہتری اور اصلاحات لانے کا منصوبہ ہے وہاں کھیلوں کی سرگرمیوں اور فروغ بھی شروع دن سے ترجیحات میں شامل رہا ہے اور یہ صرف الفاظ کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھائی جارہی ہے ،نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے کھیلوں سے انسان کے اندر حالات کا مقابلہ کرنے کا مادہ پیدا ہوتا ہے اور انسان کی اعصاب کو مضبوط کرتا ہے خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس ان پلیئرز کو پالش اور توجہ دینے کی ضرورت ہے خیبر پختونخوا میں پی ٹی ائی جب اقتدار میں نہیں تھی تو قومی ٹیم میں کے پی سے بہت کم کھلاڑی ہوتے تھے لیکن جب پی ٹی ائی اقتدار میں ائی تو کھیلوں کی فروغ پر خصوصی توجہ دی جس کی بدولت اج قومی کرکٹ ٹیم میں کے پی سے 7 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہے وہ گورنمنٹ گرلز سٹی گلبہار کالج میں انٹر زونل صوبائی گرلز سپورٹس مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن فرید اللہ شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اعلیٰ تعلیم محمد عمران، کالج پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے زیر اہتمام انٹرزونل سپورٹس مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے سٹوڈنٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مشکل اتی رہتی ہے لیکن آپ نے ہار نہیں ماننا زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے مسلسل کوشش کرنا ہوگی صوبائی کا کہنا تھا کہ شروع دن سے ہمارا ویژن رہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرسکے اور ایسی پالیسی بنائے جو سٹوڈنٹس کے مفاد میں ہو انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ لیول پر جتنی یہ تین بچیا ہے ان کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گے تاکہ ہماری بچیاں بین الاقوامی فورم پر تعلیمی میدان میں مقابلہ کرے اور وہ دن دور نہیں جب یہ بچیاں بھی ہر سٹیج پر مقابلہ کریں گی تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے انٹر زونل گرلز سپورٹس مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کپتان اور دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاںکیش پرائزز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :