اڈیالہ سے آنیوالی اطلاعات پریشان کن ہیں، علی زیدی

غیر سنجیدہ کٹھ پتلیوں سے پریس کانفرنسز نہ کروائیں،وقت ضائع کرنے کے بجائے بیٹھیں، سوچیں اور ملک کو دلدل سے نکالیں،سابق وفاقی وزیر

بدھ 15 مئی 2024 22:20

اڈیالہ سے آنیوالی اطلاعات پریشان کن ہیں، علی زیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ اڈیالہ سے آنے والی اطلاعات پریشان کن ہیں، گارڈز کی تبدیلی، ملاقاتوں پر پابندی اور میڈیکل چیک اپ کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری سب سے اہم ہے، درخواست ہے طاقت کے استعمال کے بجائے زخموں پر مرہم رکھیں۔علی زیدی نے کہا کہ غیر سنجیدہ کٹھ پتلیوں سے پریس کانفرنسز نہ کروائیں، وقت ضائع کرنے کے بجائے بیٹھیں، سوچیں اور ملک کو دلدل سے نکالیں۔